کراچی:پولیس مقابلے 2ملزم ہلاک،3زخمی
نیو کراچی اور سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے
کراچی (سٹاف رپورٹر) 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔ نیو کراچی منگل بازار کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کا پولیس سے مقابلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے ، ایک ملزم اصغر سرور شدید زخمی ہو گیا، ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری گل زیب زخمی ہو گیا۔