فیکٹری ایریا،ویگن کی ٹکرسے موٹرسائیکل سواربزرگ جاں بحق،بھتیجازخمی

فیکٹری ایریا،ویگن کی ٹکرسے موٹرسائیکل  سواربزرگ جاں بحق،بھتیجازخمی

فیکٹری ایریا میں تیز رفتارویگن کی ٹکرسے موٹرسائیکل سواربزرگ جاں بحق،بھتیجازخمی ہوگیا

لاہور(خبر نگار سے )غازی روڈ پر65سالہ بشیر اپنے بھتیجے فیصل کے ہمراہ موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ جھلکا سٹاپ پر تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار دی گر نے بعد بشیر پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر تلے آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھتیجا زخمی ہو گیاجس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں