سندھ :ڈی آئی جی کا 6دن میں 3مرتبہ تبادلہ

 سندھ :ڈی آئی جی کا  6دن میں 3مرتبہ تبادلہ

سندھ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے مذاق بن گئے ، ایک ہی ڈی آئی جی کا 6 روز میں تین مرتبہ تبادلہ کردیا گیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)ذرائع کے مطابق 29 نومبر کو ڈی آئی جی شرجیل کھرل کو حیدرآباد سے سکھر ڈویژن میں تعینات کیا گیا ،گزشتہ روز شرجیل کھرل کو سکھر سے ایسٹ زون کراچی مقرر کردیا گیا اور اس کے چند ہی گھنٹوں بعد انہیں ایسٹ زون سے ساؤتھ زون کراچی میں تعینات کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کے یہ تبادلے مبینہ طور پر من پسند تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں