جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد ہونا سازش یاغفلت ،پی ٹی آئی وسطی پنجاب کاتحقیقات کامطالبہ

جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد ہونا سازش یاغفلت ،پی ٹی آئی  وسطی پنجاب کاتحقیقات کامطالبہ

این اے 133 لاہور میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر وسطی پنجاب کی گورننگ باڈی نے مرکزی قیادت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) سینیٹر اعجاز چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی قیادت کو معاملے کی تحقیقات کیلئے تحریری سفارش کا فیصلہ کیا گیا۔گورننگ باڈی کے خط میں کہا گیا کہ جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد ہونا سازش ہے یا غفلت ؟اس کی تحقیقات کی جائیں ،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں