گوادر :ڈی سی دفتر کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد ناکارہ ، 2 گرفتار

 گوادر :ڈی سی دفتر کے  قریب موٹرسائیکل میں نصب  بارودی مواد ناکارہ ، 2 گرفتار

گوادر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے ایریا میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کو بم ڈسپوزل کی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا

گوادر (آن لائن) ایس ایس پی پولیس گوادر طارق مستوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی مکران رینج اور گوادر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ،برآمد ہونے والے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکار بنایا ۔پولیس نے دو نامعلوم افراد کو بھی گرفتار کرلیا ، انہوں نے کہا کہ خدشہ یہی ہے کہ دہشت گرد کسی سرکاری بلڈنگ یا آفس سمیت فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں