لاہورہائیکورٹ:موٹر وے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی اپیلوں پر سماعت آج

لاہورہائیکورٹ:موٹر وے  گینگ ریپ کیس کے مجرموں  کی اپیلوں پر سماعت آج

موٹروے پر خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرموں کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں

لاہور(کورٹ رپورٹر)جسٹس چودھری عبدالعزیز کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 7 دسمبر کو (آج)سماعت کرے گا ۔ مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو انسداد دہشت گری عدالت نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔مجرموں نے سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ، دونوں مجرم جیل میں قید ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں