ڈینگی کی شدت میں کمی ،پنجاب میں 25 پختونخوامیں11نئے کیسز رپورٹ

ڈینگی کی شدت میں کمی ،پنجاب میں 25   پختونخوامیں11نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کی شدت میں کمی ،کوئی ہلاکت رپورٹ نہ ہوئی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 25 مریض سامنے آئے ۔ سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کے مطابق لاہور سے ڈینگی کے 19 ،ملتان سے 2جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، جہلم اور لودھراں سے 1ایک مریض رپورٹ ہوا ہے ۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 446 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 319 مریض زیر علاج ہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے مزید 11 کیس رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار529 ہوگئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں