سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنیوالے دوسرے شخص کی عرفان کے نام سے شناخت

سری لنکن منیجر کو بچانے کی  کوشش کرنیوالے دوسرے شخص  کی عرفان کے نام سے شناخت

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے مطابق پریانتھا کوبچانے کی کوشش کرنے والے دوسرے شخص کی شناخت عرفان کے نام سے ہوگئی ہے ، عرفان نے پولیس سے خود رابطہ کرکے تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان سے رابطہ ہے ، اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں عرفان ہجوم کے سامنے ہاتھ جوڑتا نظر آیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں