فضل الرحمن نے بھی سیالکوٹ واقعہ کی غیر مشروط مذمت کردی

 فضل الرحمن نے بھی سیالکوٹ  واقعہ کی غیر مشروط مذمت کردی

جمعیت علما اسلام ف ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتے ہیں

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) سوال یہ ہے ایسے واقعات کو روکے گا کون؟مذہب سے متعلق کوئی واقعہ ہو تو اسے بہت ہائی لائٹ کیا جاتا ہے ۔پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست، آئین اور قانون کو حرکت میں آنا پڑے گا۔ میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے ۔ ایسے واقعات روکنے کے لئے قومی سوچ کو سامنے لانا ہوگا۔انکا کہنا تھا بندوق کے ذریعے کسی نظریے کی بات کرنے کی شروع سے مخالفت کر رہے ہیں، ہم آئین، قانون اور جمہوریت کی صف میں کھڑے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں