الیکٹرانک ووٹنگ مشین، شبلی فراز کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم

الیکٹرانک ووٹنگ مشین، شبلی فراز  کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم

انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے یکم دسمبر 2021کے اجلاس کے فیصلہ کی روشنی میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے سب کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد(اے پی پی) پیر کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی کا قیام کابینہ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ 2023کے عام انتخابات میں آئی ووٹنگ، روڈ میپ اور پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس حوالے سے قائم کردہ ذیلی کمیٹی کے چیئرمین شبلی فراز ہونگے جبکہ دیگر اراکین میں وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور چیئرمین نادرا محمد طارق ملک شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں