وہاڑی میں قائد اعظم ؒ کے مجسمے پر عینک لگا دی گئی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وہاڑی میں قائد اعظم ؒ کے مجسمے پر عینک لگا دی گئی
لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز قائداعظمؒ کے مجسمے سے عینک چوری کیے جانے والے واقعہ کانوٹس لیاتھا۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ قائداعظمؒ کے مجسمے کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضرافضال نے اپنی نگرانی میں قائداعظمؒ کے مجسمے پرعینک لگوائی۔ قائداعظمؒ کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کے واقعہ پر ایف آئی آر درج کرادی گئی ۔