تمام ایجنسیاں نادرا کو ڈیٹا دینے کی پابند، ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری

تمام ایجنسیاں نادرا کو ڈیٹا دینے کی پابند، ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا (ترمیمی ) آرڈیننس 2021 جاری کر دیا ۔ صدر نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر) آرڈیننس کی مدد سے نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی جس کے تحت تمام ایجنسیاں نادرا کو فوری ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی ۔نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا بے ضابطگی تصور کی جائے گی ، متعلقہ قانون کے تحت کارروائی ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں