سیالکوٹ:فیکٹری کھل گئی،400ورکرز حاضر 20غیرملکی گھروں میں محصور
سری لنکن منیجر کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کے بعدپہلی بار فیکٹری کھول دی گئی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) جب کہ سیالکوٹ میں مقیم 20کے قریب غیر ملکی خوف سے گھروں میں محصور ہو چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گز شتہ تین روز کی بندش کے بعدگارمنٹس فیکٹری میں کام کا آغاز کر دیا گیا تاہم صرف چار سو ورکرز حاضر ہوئے جبکہ دیگر پولیس کے خوف سے فیکٹری میں کام پر نہ آئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیالکوٹ میں 20غیر ملکی مختلف شعبہ جات میں کام کرتے ہیں اور سری لنکن منیجر کی ہلاکت کے بعد وہ صدمہ میں مبتلا ہیں اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ادھر سانحہ سیالکوٹ سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن منیجر پر فیکٹری ورکرز کے تشدد کے 85 منٹ بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔فیکٹری مالک کے موجود ہونے کے باوجود پولیس کو اطلاع نہ دی گئی۔