کرنسی ایکس چینج کا مالک گرفتار کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

کرنسی ایکس چینج کا مالک گرفتار  کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے نے ڈالر ہورڈنگ،سمگلنگ،حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی

لاہور(دنیا نیوز ) ایف آئی اے نے گزشتہ روز کرنسی ایکسچینج کی گلبرگ میں واقع برانچ اوراعجاز آرکیڈ میں واقع غیر قانونی بی سیٹ اپ پر چھاپہ مارا ، جہاں سے بھاری تعدادمیں ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق برانچ کے مالک الطاف نومی کو بھی گرفتارکرلیا، چھاپہ کے دوران 15 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، ضبط شدہ کرنسی میں 121,200 امریکی ڈالر، 49450 برطانوی پاؤنڈشامل 57000 یورو،31000درہم،84000ریال اور 7500کینیڈین ڈالر بھی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں