وزیراعظم نے ملک عدنان کو اسلام آباد بلا لیا،آج اعزاز میں تقریب ہوگی

وزیراعظم نے ملک عدنان کو اسلام آباد  بلا لیا،آج اعزاز میں تقریب ہوگی

وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی جدو جہد کرنے والے ساتھی منیجر ملک عدنان کواسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ پی ایم ہاؤس میں قیام کیلئے لایا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک عدنان کے اعزاز میں آج تقریب رکھیں گے جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ہم ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں