سلامتی کمیٹی :انوارالحق کاکڑ کی شیریں مزاری سے تلخ کلامی
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر شیریں مزاری اورانوارالحق کاکڑمیں تلخ کلامی ہوئی
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے جبری گمشدگیوں سے متعلق سوال اٹھایا تو انوارالحق کاکڑنے کہا آپ کو ایسے سوالات کابینہ اجلاس میں پوچھنے چاہئیں۔آپ جبری گمشدگی کے معاملے پر چیمپئن بنتی ہیں تو استعفیٰ کیوں نہیں دیتیں؟۔انوار الحق کاکڑ نشست پر کھڑے ہوئے توسپیکر نے خاموش کروایا ۔شہزاد وسیم ، کامل علی آغا، فیصل سبزواری اورعالیہ حمزہ ملک کے حساس معاملات پرسوالات کا معید یوسف نے جواب نہ دیا۔