ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالاڈاکومقابلے میں ہلاک

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالاڈاکومقابلے میں ہلاک

شریفونے مبینہ طورپرایڈن پارک میں قتل کیارائیونڈمیں خود ماراگیا ، شہرمیں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں،گارڈن ٹاؤن میں پونے 5لاکھ کاڈاکا

لاہور(خبر نگار سے )ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالاڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔شریفواوڈنے مبینہ طورپرایڈن پارک میں قتل کیارائیونڈمیں خود ماراگیا۔پولیس کے مطابق رائیونڈ میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم نے چند روز قبل ساتھیوں کے ہمراہ ایڈن پارک کے گھر میں دوران ڈکیتی شہری پرویز اختر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، انویسٹی گیشن ترجمان کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ،مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت شریف عرف شریفو اوڈ کے نام سے ہوئی۔ ادھرشہرمیں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں،گارڈن ٹاؤن میں پونے 5لاکھ کاڈاکا ۔ گارڈن ٹاؤن میں عباس کے گھر سے 4لاکھ 70ہزار زیورات اور دیگر سامان،باٹا پور میں بلال کی دکان سے 1لاکھ 50ہزار روپے نقدی،مصطفی ٹاؤن میں عمر سے 95ہزار و موبائل فون ، کوٹ لکھپت میں شفاقت علی سے 70ہزار اور موبائل فون ،سمن آباد میں رزاق سے 45ہزار اور موبائل فون ، نواں کوٹ میں افضل سے 20ہزار روپے اور موبائل فون ، بھاٹی گیٹ میں انعام سے 15ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں طارق کی دکان سے 10ہزار اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں اویس سے 10ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا ۔شالیمار سے اسجد ، راوی روڈ سے پرویز کی گاڑیاں ، جوہر ٹاؤن سے امین ، اسلام پورہ سے عمران ، ماڈل ٹاؤن سے بابر، باٹا پور سے الیاس ، ٹبی سٹی سے ریاض اورشادباغ سے خادم کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں