جامعات ، کالجز میں منشیات کاپھیلائو ، قائمہ کمیٹی کا ا ٖظہار تشویش

جامعات ، کالجز میں منشیات کاپھیلائو ، قائمہ کمیٹی کا ا ٖظہار تشویش

اے این ایف کیلئے منشیات کے پھیلاؤ کو روکنا ناممکن ہے ،سیکرٹری کی بریفنگ

اسلام آباد(نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات نے جامعات ، کالجز میں منشیات کے پھیلائو پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سے ہمارے ملک کی نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین صلاح الدین ایوبی کی زیر صدارت ہوا ۔ سیکرٹری وزارت انسداد منشیات نے بتایاکہ اے این ایف کیلئے ملک بھر میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنا تقریباً ناممکن ہے تاہم اس پر قابو پانے کے لیے 10,000 اضافی فورس کی بھرتی کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ اے این ایف ملزمان سے ضبط کی گئی منشیات کا مکمل ریکارڈ فراہم کرے ۔ کمیٹی نے موثر قانون سازی کے ذریعے ملک میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے نشہ آور اشیاء کے کنٹرول کا (ترمیمی) بل 2020 مسترد کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں