ایف بی آر:ترقی پانیوالے 11افسران کوذمہ داریاں تفویض

ایف بی آر:ترقی پانیوالے 11افسران کوذمہ داریاں تفویض

محمداصغرڈائریکٹرانٹیلی جنس،نیلوفرشہزادچیف ایف بی آراسلام آبادتعینات

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ایف بی آر نے گریڈ 21 اور 20 میں ترقی پانے والے 11 افسران کو نئی ذ مہ داریاں سونپ دی ہیں۔ محمد اصغر خان کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن راولپنڈی، عبدالقادر میمن کو چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سائوتھ کراچی، حیدر علی دھاریجو کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کراچی، محمد عمران خان مہمند کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف بی آر، محمد سرمد قریشی کو چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور، نیلوفر شہزاد کو چیف ایف بی آر اسلام آباد، ندیم بشیر کو ڈائریکٹر ریفارمز و ماڈرنائزیشن ونگ ایف بی آر، عمران حئی خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ء لاہور، وسیم حیات باجوہ کو چیف ایڈمن پول اسلام آباد، آصف رشید کو کمشنر اپیلز ٹو ملتان اور محمد شمیم کو کمشنر رحیم یار خان زون بہاولپور تعینات کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں