نئے بلدیاتی مسودہ قانون کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں لانیکا فیصلہ

نئے بلدیاتی مسودہ قانون کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں لانیکا فیصلہ

ق لیگ کے ساتھ مذاکرات میں ٹائون ،میونسپل کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں ، نچلی سطح پر بھی جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا فیصلہ ، کابینہ سے منظوری لی جائیگی

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) پنجاب کے نئے بلدیاتی مسودہ قانون کو دوبارہ پنجاب کابینہ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، مسلم لیگ ق کے ساتھ مذاکرات میں بلدیاتی مسودہ قانون کے اہم نکات تبدیل کردیئے گئے تھے ، پنجاب کابینہ نے جس مسودے کی منظوری دی اس میں بنیادی نکات میں ردوبدل کردیاگیا ہے ، ق لیگ کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ٹائون کمیٹیاں ،میونسپل کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں ، میونسپل کارپوریشن بھی ختم کی گئی ، نچلی سطح پر بھی جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا فیصلہ کیاگیا ہے ، عثمان بزدار کی منظوری کے بعد معاملہ دوبار ہ پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیاجائے گا، پنجاب کابینہ سے ترمیم شدہ مسودہ قانون کی منظوری حاصل کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں