پنجاب،پختونخوا میں سی این جی سٹیشنزکوگیس سپلائی بند
سپلائی غیرمعینہ مدت کیلئے بندکی،فیصلہ کابینہ کی منظوری سے کیاگیا ، فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ، ناردرن گیس کمپنی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے سی این جی سٹیشنزکوگیس سپلائی بندکردی،گیس کی فراہمی گزشتہ روز شام 4 بجے بند کی گئی، ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے ، فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے ، ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کو گیس غیر معینہ مدت کے لیے بند کی گئی،دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنا غیر قانونی اقدام ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔