قاضی جمیل تبدیل،احسن یونس آئی جی اسلام آبادتعینات

قاضی جمیل تبدیل،احسن یونس آئی جی اسلام آبادتعینات

6افسروں کے تقرروتبادلے ،روبینہ افضل کوڈی جی پی آرکااضافی چارج مل گیا

اسلام آباد،لاہور(خصوصی نیوز رپورٹر، خبر نگار، نیوز رپورٹر، این این آئی)آئی جی اسلام آباد تبدیل کردیئے گئے جبکہ پنجاب کے 6 افسروں کے بھی تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے ۔ احسن یونس کی خدمات پنجاب سے وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 6 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق روبینہ افضل کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ سید عادل افتخار کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ، آمنہ لطیف کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن، اویس نواز کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ اور نورش عمران کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی تعینات کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں