محکمہ صحت پنجاب کا 15 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

محکمہ صحت پنجاب کا 15 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

بھرتیوں کا عمل میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیاجائے گا،یاسمین راشد ، ڈرگ سیلزلائسنسنگ پورٹل کابھی افتتاح ،عوام کی رہنمائی کی جائیگی،وزیرصحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ صحت پنجاب نے پندرہ ہزارخالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے تمام بھرتیوں کا عمل میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیاجائے گا۔ بھرتیاں محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرکے 9مختلف یونٹس اور کیڈرزمیں کی جائیں گی جن میں ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل، نرسنگ، کنسلٹنٹ، میڈیکل پروفیشنلز، ڈینٹل، فارمیسی،ورٹیکل و ریگولرپروگرامزاور ڈی جی ہیلتھ سروسزشامل ہیں۔ علاوہ ازیں یاسمین راشدنے ڈرگ سیلزلائسنسنگ کے آن لائن نظام کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں مشیرصحت حنیف خان سمیت فارما کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے کہا سنٹرلائزڈ ڈرگ سیل لائسنسنگ پبلک پورٹل کی بدولت عوام گھربیٹھے نئے ڈرگ سیل لائسنس کے حصول اورجاری شدہ لائسنس کی تجدید کیلئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے ۔ڈرگ سیلزلائسنسنگ کیلئے عوام کی آن لائن رہنمائی کی جائے گی۔ مشیرصحت حنیف خان نے تقریب سے خطاب میں کہا آن لائن پورٹل کے ذریعے بغیرنسخہ ادویات کی فراہمی کو روکنے میں مددحاصل ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں