بچیوں کو100 میں سے 31 ارب قرض دے چکے: اسد عمر

بچیوں کو100 میں سے 31 ارب قرض دے چکے: اسد عمر

نوجوان ایک ایسا پاکستان بنائینگے جس پر ساری دنیا رشک کریگی،وفاقی وزیر ، احساس میں50فیصد سے زائد حصہ خواتین کا ہوگا، ثانیہ نشتر، کنونشن سے خطاب

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر،دنیا نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت رواں سال طلبہ کو 47 ارب روپے کے سکالر شپس دے گی۔ نوجوان ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جس پر ساری دنیا رشک کرے گی ۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپے میں سے 31 ارب روپے کا قرضہ صرف بچیوں کو دیاگیا ،تحریک انصاف نے اولاد اور مفاد کے بت توڑ کر بلا تفریق خدمت کے کلچر کو فروغ دیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گرلز کے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک لاکھ سکالر شپ کا پہلا حصہ مکمل جبکہ دوسرا حصہ جاری ہے ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل کا حل اور وراثت میں حصہ دینا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ، احساس پروگرام کے تحت نئے پروگرامز میں پچاس فیصد سے زائد حصہ خواتین کا ہوگا، احساس پروگرام میں تعلیمی وظائف رکھے جن میں لڑکیوں کو زیادہ حصہ ملتا ہے ،لڑکیوں کو تعلیمی وظائف دینے سے عوام میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق شعور پیدا ہوا ،احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپس بھی جاری ہیں، گزشتہ سال 90 ہزار سکالر شپس دیئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں