فواد کی بات کا جواب نہیں دونگا آگ مدھم کرنے کیلئے پانی ڈالا تیل نہیں چھڑکا : اعجاز چودھری
تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہاہے کہ وفاقی وزیر فوادچودھری کے اپنے متعلق بیان کاجواب نہیں دوں گا لیکن اتنا ضرور کہوں گا ایسی زبان ہی شدت پسندی کو جنم دیتی ہے
لاہور (سیاسی رپورٹرسے )میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ شدت پسندی کا واحد حل یہ ہے کہ آپ آگاہی پیدا کریں اور تعلیم دیں۔ جب ایسا نہیں کرتے تو پھر ایسے حالات پید ا ہوتے ہیں کہ ہمیں شدت پسندوں کے سامنے جھکنا پڑتا ہے ،شدت پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑتے ہیں۔ ایسے وقت کے آنے سے قبل مکالمہ کرنا بہتر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل پر بات کرنا قبل از وقت ہے میں نے ٹی ایل پی کی قیادت سے جو ملاقات کی ، وہ آگ کو مدھم کرنے کے لیے پانی ڈالا ، تیل نہیں چھڑکا ،تحریک انصاف اور ٹی ایل پی کے مشترکہ سیاسی ورکنگ ریلیشن شپ پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے ۔