سمجھ نہیں آتی اپوزیشن نے کیوں بائیکاٹ کیا :معید یوسف

سمجھ نہیں آتی اپوزیشن نے کیوں بائیکاٹ کیا :معید یوسف

کابینہ سے سکیورٹی پالیسی منظور کی جاسکتی ہے لیکن مختلف طبقات سے مشاورت کی ، سکیورٹی پالیسی کسی بھی ملک کی چھتری کی مانند ہوتی، دنیا کامران خان کیساتھ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی سلامتی پالیسی کی ازسر نو تشکیل جاری ہے ۔پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘‘کے میزبان کامران خان نے کہا امریکاسے کثیر الجہتی تعلقات کی خواہش ہے جبکہ وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی روابط کئی گنا بڑھانے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا پہلی مرتبہ پاکستان قومی سلامتی پالیسی کو فائنل کررہا ہے ،میں سیاسی آدمی نہیں ہوں لیکن سمجھ نہیں آتی کہ اپوزیشن نے کیوں بائیکاٹ کیا ،یہ ہم نے خود فیصلہ کیا کہ اسے پارلیمانی کمیٹی میں لے جائیں گے ،وگرنہ یہ وفاقی کابینہ سے منظور کی جاسکتی ہے ،اس پر مختلف طبقات سے مشاورت کی گئی ،اس مشاورت میں 800 ماہرین شامل ہیں ،نیشنل سکیورٹی پالیسی کسی بھی ملک کی چھتری کی مانند ہوتی ہے ،نیشنل سکیورٹی پالیسی ڈائریکشن اورگائیڈنس دیتی ہے ،تشدد پر ریاست کی اجارہ دار ی یا حق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کے اندراورخطے میں امن کی شکل ڈھونڈنی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں