آئندہ4ماہ میں روپیہ مستحکم،مہنگائی کم ہوجائیگی،شوکت ترین

آئندہ4ماہ میں روپیہ مستحکم،مہنگائی کم ہوجائیگی،شوکت ترین

اسحاق ڈارنے ڈالر زبردستی پکڑ رکھا تھا، معیشت پر برے اثرات پڑے ، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے دیگر ادارے بھی قرض دیتے ہیں،گفتگو

پشاور(نیو زایجنسیاں)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ 4 ماہ میں روپیہ مستحکم، تیل کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کم ہوجائے گی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سرور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر لینے کا مقصد صرف ایک ارب ڈالر نہیں ہوتا بلکہ آئی ایم ایف جب رقم دیتی ہے تو پھر عالمی بینک سمیت دیگر ادارے بھی قرض دینا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے اثرات 4 ماہ بعد آنا شروع ہوجائیں گے ۔ تیل، سریا کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا روپے کی کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ماضی میں زبردستی ڈالر کو پکڑ کر رکھا تھا جس کی وجہ سے 25 ارب ڈالر کی درآمدات گر کر 15 ارب ڈالر پر آگئیں اور ملکی معیشت پر برے اثرات پڑے ۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ برآمدات کو بڑھایا جائے اور درآمدات کو گھٹایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں