نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیر خارجہ کا ایئرہیڈکوارٹرزکا دورہ،ترجمان پاک فضائیہ
  • بریکنگ :- وزیرخارجہ کی ایئرچیف سےملاقات،ترجمان پاک فضائیہ
  • بریکنگ :- ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،ترجمان
  • بریکنگ :- پی اےایف کی بےمثال پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- دنیامیں پاکستان کامثبت تشخص اجاگرکرنےمیں وزارت خارجہ کااہم کردارہے،ایئر چیف
Coronavirus Updates

رحیم یار خان : غیرت کے نام پر ماں اور 3بہنوں کو قتل کردیا

رحیم یار خان : غیرت کے نام پر ماں اور 3بہنوں کو قتل کردیا

کوٹ سمابہ کے گائوں میں ساجد اور سلمان نے تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کی ، زخمی سدرہ زیر علاج ، سائرہ، ثمن،سلمیٰ اور نعیمہ کی لاشیں ہسپتال منتقل، پولیس نے دونوں ملزم پکڑ لئے ، اسلحہ برآمد کرلیا

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی )غیرت کے نام پر ایک ہی خاندان کی 4 خواتین کو قتل کردیا گیا ، تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود ترنڈہ صاحب یارخان کے علاقہ میں ناجائز تعلقات کے شبہ پر دو نوجوانوں ساجد حسین اور سلمان خان نے فائرنگ کرکے اپنی 3 بہنوں اور والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، 24 سالہ سائرہ بی بی’ 16 سالہ ثمن بی بی’ سلمٰی بی بی اور نعیمہ بی بی کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ سدرہ بی بی ہسپتال میں زیر علاج ہے ، پولیس نے دونوں ملزموں ساجد حسین اور سلمان خان کو گرفتار کرکے آلہ قتل کار بین اور موزر برآمد کرلئے ۔ ذرائع کے مطابق ملزموں کو اپنی بہنوں اور والدہ کے کردار پر شک تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement