بلغاریہ کے سفیر کی پرویز الٰہی سے ملاقات

 بلغاریہ کے سفیر کی  پرویز الٰہی سے ملاقات

قائم مقام گورنر پنجاب پرویزالٰہی سے بلغاریہ کی سفیر ارینا گانشیوانے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ملکوں کے مابین عوام کے رابطے اور بزنس وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ پاکستان میں بلغارین کاروباری حضرات کیلئے زراعت، ٹیکسٹائل اور فوڈ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ اس موقع پر پرویزالٰہی نے بلغاریہ کی سفیر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے دورے کی دعوت دی ۔ ادھر پرویزالٰہی نے صدف بٹ کو مسلم لیگ (ق )پنجاب کا ڈپٹی ترجمان مقرر کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں