احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو جیل بھیج دیا

 احتساب عدالت نے آغا  سراج درانی کو جیل بھیج دیا

احتساب عدالت نے نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو 23 دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)پیر کو احتساب عدالت کے روبرو گرفتار سپیکر سندھ اسمبلی کو پیش کیاگیا۔ وکیل صفائی عامر نقوی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو یہاں سے وارنٹ گرفتاری لے کر جانا چاہیے تھا۔ ہم نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سندھ امجدعلی شاہ نے کہا گرفتار ہی نہیں ہوئے تو ضمانت آفٹر اریسٹ کیسے لگائی؟ عدالت نے سراج درانی سے استفسار کیا آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں؟ آغا سراج نے کہا کوئی مسئلہ نہیں ،میں نے خود گرفتاری دی۔ عدالت نے جیل کے حکام کو آئندہ سماعت پر آغا سراج درانی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں سراج درانی نے کہا شہید بینظیر بھٹو کا جاں نثار ہوں۔ ہمیشہ مقدمات کا سامنا کیا ہے ، کبھی نہیں بھاگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں