بحرین کیساتھ مضبوط دفاعی ،سفارتی تعلقات ترجیح ، آرمی چیف

بحرین کیساتھ مضبوط دفاعی ،سفارتی تعلقات ترجیح ، آرمی چیف

کنگ حماد یونیورسٹی بحرین کے کمانڈر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی:آئی ایس پی آر

لاہور (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کیساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے ، مضبوط دفاعی ، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے کنگ حماد یونیورسٹی ہسپتال بحرین کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیت اللہ الخلیفہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ہیلتھ کیئر اور کورونا کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز اسلام آباد کی تعمیر میں بحرین کی سپورٹ کی تعریف کی۔ معزز مہمان نے کورونا پر قابو پانے کی کوششوں، افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور ہر سطح پر پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں