شفقت محمود کو کورونا، وزرائے تعلیم اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی

شفقت محمود کو کورونا، وزرائے  تعلیم اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کورونا کی صورتحال سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔

شفقت محمود نے ٹویٹ میں کہا کورونا کی معمولی علامات ہیں مگر طبیعت بہتر ہے ۔امید ہے چند روز آرام کرنے سے طبیعت جلد بہتر ہوجائے گی۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا ہم مزید ڈیٹا اکٹھا کرنا چاہتے ہیں ، اس حوالے سے وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ میں کا کہا اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو سکولوں کی بندش سے پہلے دیگرسماجی سرگرمیوں کوروکناہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں