مکافاتِ عمل دیکھنا ہے تو اپنے مفرور والد کو دیکھیں، شہباز گل کا مریم کو جواب
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباگل نے کہا ہے کہ مکافاتِ عمل دیکھنا ہے تو اپنے مفرور والد کو دیکھیں۔
غریب عوام کو لوٹ کر اشتہاری اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں،جمعرات کو مریم صفدر کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ جھوٹ، سازش جیسے الفاظ کیلیبری کوئین کے منہ سے ، واہ کیا کہنے ،اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے ، انہوں نے کہا کہ بادشاہت کا استعارہ شریف خاندان جمہوری رویوں سے نابلد ہے ، نااہلوں کو سیاسی بقا کیلئے روز نئے جھوٹ گھڑنا پڑتے ہیں۔