نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 24گھنٹےسےکورونا کے کیسزبڑھ رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- 125مریض آکسیجن پرمنتقل کیےگئےہیں،مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- اسپتالوں پردباؤبڑھناشروع ہوچکاہے،مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- کراچی میں 22مریض وینٹی لیٹرپرہیں،مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- شہری بوسٹرویکسین لازمی لگوائیں،مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- این سی اوسی نےصوبائی حکومتوں کوتجاویزدی ہیں،مرتضیٰ وہاب
Coronavirus Updates

ہائیکورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر محتاط رہنے کا حکم : جمہوریت شخصیات سے نہیں، قانون پر عمل سے قائم ہوتی ہے : سپریم کورٹ

ہائیکورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر محتاط رہنے کا حکم : جمہوریت شخصیات سے نہیں، قانون پر عمل سے قائم ہوتی ہے : سپریم کورٹ

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر محتاط رہنے کا حکم دے دیا ۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائیکورٹس کو جامعات کی پالیسیوں اور قواعد میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے ،قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے علاوہ جامعات کے دیگر معاملات میں مداخلت نہ کی جائے ، یونیورسٹیوں میں تعلیمی ماہرین ہوتے ہیں جو طلبا سے متعلق بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں ججز کا کام ذاتی پسند نا پسند پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ،پانچ صفات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کر تے ہوئے قرار دیا کہ جمہوریت شخصیات سے نہیں بلکہ قانون پر عمل کرنے سے قائم ہوتی ہے ۔

ایمل خان نے سائیکالوجی کی طالبہ کی جگہ پیپر میں بیٹھنے کی غلطی تسلیم کی، سپریم کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔سائیکالوجی کی سٹوڈنٹ کی جگہ پیپر دینے پر طالب علم ایمل خان کی تین سالہ نااہلی کا فیصلہ بحال کر دیا گیا، یونیورسٹی نے ایمل کو نااہل کیاتھا ،طالبعلم کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ نے اس کی نااہلی 3 سال سے کم کر کے 1 سال کی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement