وزیراعلی کا سیالکوٹ میں بغیر پروٹوکول 2گھنٹے دورہ : ترقیاتی کاموں،صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیراعلی کا سیالکوٹ میں بغیر پروٹوکول 2گھنٹے دورہ : ترقیاتی کاموں،صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا

لاہور(سیاسی رپورٹر سے ) وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار اسلام آباد سے واپسی پر اچانک سیالکوٹ پہنچ گئے ۔

شہر کا بغیر پروٹوکول 2 گھنٹے طویل دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں ،صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا، مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ۔ وزیر اعلی ٰنے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ سیالکوٹ سمیت ہر شہر کی ترقی اور مسائل پر نظر ہے ، وزیراعلیٰ نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو

مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔ اپنے بیان میں بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔ ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے ۔ شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ سیاسی بیروز گار صرف پراپیگنڈا کررہے ہیں۔

2013-18 میں ہیلتھ کا بجٹ صرف 169ارب روپے تھا جبکہ ہماری حکومت نے رواں مالی سال میں ہیلتھ کا بجٹ 369 ارب روپے سے بڑھا کر399ارب روپے کردیا ہے ۔ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی مختلف وارڈ کی اپ گریڈیشن پرساڑھے 35ارب روپے خرچ ہوں گے ، سرکاری ہسپتالوں کو پیپرلیس کیا جا ئیگا ، صوبہ بھر کے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں مفت ادویات کے لئے مجموعی طور پرسوا 37 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ عثمان بزدار نے سینئر صحافی وکالم نگار میاں غفار احمد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں