صاف پانی کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ:پرویزالٰہی

 صاف پانی کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ:پرویزالٰہی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈی نیٹر مسٹر جولین ہارنیس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس دوران دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پرویزالٰہی نے کہا پاکستان سمیت پورے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ ہے ، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے گزر رہا ہے ، ملک میں ترجیحی بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ضرورت ہے ،صنعتوں کے ضائع شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جانے چاہئیں،انہوں نے کہاکہ زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سکیمیں بنانا بھی ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے ۔

حالیہ چند برسوں میں سموگ کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جانے لگا ہے ، کوشش ہے کہ سموگ پر قابو پا کر ماحول کو مزید آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے ۔جولین ہارنیس کاملاقات میں کہناتھا اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم وفاق کے ساتھ قریبی ہم آہنگی رکھے ہوئے ہے ، صوبائی حکومتیں اقوام متحدہ کے پائیدار مشن کی تشکیل شروع کر رہی ہیں ،ترقیاتی تعاون کے فریم ورک کے ایجنڈے کو 2030 کے منصوبے کیلئے پاکستان کی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں