ن لیگ ’’سیاسی دہشت گرد‘‘جماعت

ن لیگ ’’سیاسی دہشت گرد‘‘جماعت

واہ کینٹ (آن لائن )وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چوروں ،لٹیروں کا ٹولہ ہے یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی دہشتگرد جماعت ہے ۔

بلدیاتی الیکشن کا میدان ماہ رمضان کے بعدسجے گا،جو غلطیاں کینٹ بورڈ کے الیکشن میں ہوئیں انکی اصلاح کی جائے گی،موجودہ حکومت اپوزیشن کے تمام تر پر اپیگنڈے کے باوجود اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران کی جانب سے دی گئی اورنج پارٹی ، مشاورتی اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی نیت ٹھیک ہے اور نہ ہی انھیں ایک دوسرے پر اعتماد ہے ،پی ڈی ایم بن تو گئی مگر اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ،مسلم لیگ ن کے اندر بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں ،مریم نواز الگ اور شہباز شریف الگ پیج پر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں