فیول نہیں نا اہلی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں

فیول نہیں نا اہلی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں

لاہور (سیاسی رپورٹر سے )پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ خود کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کا بل جلانے والے ہر ماہ صارفین سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں۔

 اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ قابل مذمت ہے ، یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی نہیں نا اہلی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں کر رہے ہیں، اضافے سے صارفین پر 35 ارب روپے اضافی وصول کئے جا ئیں گے ،شیری رحمن نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جائے گا،عوام کو ریلیف دینے کے لئے اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، اب عوام کو ریلیف تب ملے گا جب نااہل سرکار گھر جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں