وارنٹ جاری

 وارنٹ جاری

لاہور(عدالتی رپورٹر) عدالت نے اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے میشا شفیع سمیت 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ عدالت نے میشا شفیع،سیدفیضان رضا،حسیم ماہم جاوید،علی گل پیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکردی،ملزمان درخواستوں پر عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 8فروری کی پیشی سے قبل 50ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں