پنجاب اسمبلی اجلاس جمعہ21جنوری کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس  جمعہ21جنوری کو طلب

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ جمعہ 21جنوری کو طلب کر لیا،اجلاس سہ پہر تین بجے سپیکر پرویز الٰہی کی صدارت میں ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کا یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے جس میں سانحہ مری،کھاد قلت اور فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر بحث کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں