گرین لائن ایکسپریس محراب پور کے نزدیک حادثے سے بچ گئی ، 6 مسافر زخمی

گرین لائن ایکسپریس محراب پور کے  نزدیک حادثے سے بچ گئی ، 6 مسافر زخمی

محراب پور (نمائندہ دنیا) گرین لائن ایکسپریس محراب پور کے علاقے میں درگاہ ازی ابراہیم شاہ کے نزدیک بڑے حادثے سے بچ گئی۔ ٹرین کی پچھلی تین بوگیاں اتر گئی تھیں۔

 نصف درجن مسافر زخمی ہوئے ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہونے پر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک گزار کر منزل مقصود کی طرف روانہ کیا جارہا ہے ۔ پٹڑی سے اترنے والی بوگیاں کچھ دور ٹرین کے ساتھ چلتی رہیں۔ مسافروں نے چیخ پکار شروع کردی۔ اس پر ڈرائیور نے حاضر دماغ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین روک لی۔ ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں