ڈرائیونگ لائسنس فیس بینک کے ذریعے جمع کرانیکی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

ڈرائیونگ لائسنس فیس بینک کے ذریعے  جمع کرانیکی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور(خبر نگار سے )ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے اب ٹکٹس کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

آئی جی پنجاب نے ٹکٹس کی فیس بینک کے ذریعے جمع کروانے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائو سردار نے نئے سسٹم کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی، ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹکٹس کی بجائے بینک میں فیس جمع کروانے کی تجویز دے دی ہے ۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کی رقم ایزی لوڈ کے ذریعے بھی جمع کروانے کی تجویز دی گئی ہے ۔بینک یا دیگر ذرائع سے ڈرائیونگ لائسنس فیس جمع ہونے سے جعلی ٹکٹس کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں