ایف بی آر نے ٹیکس چھپانے والے 60 فیصد ریٹیلرز کی مانیٹرنگ شروع کر دی

ایف بی آر نے ٹیکس چھپانے  والے 60 فیصد ریٹیلرز  کی مانیٹرنگ شروع کر دی

لاہور(شبیر حیدر ظفر)ایف بی آر نے ٹیکس چھپانے والے 60 فیصد ریٹیلرز کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شاہ عالم مارکیٹ ، اعظم کلاتھ مارکیٹ ، اچھرہ ، مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹائون ، یتیم خانہ مارکیٹ ، گلشن راوی، سمن آباد مارکیٹ ، چوبرجی ، کریم بلاک مارکیٹ ، جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون ، ایم ایم عالم روڈ ، حفیظ سنٹر اور دیگر مقامات پر ٹیمیں تعینات کر دیں جو کہ روزانہ کی سیل پرچیز کا جائزہ لیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں