نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عالمی سروےنےپنجاب حکومت کی کارکردگی کوسراہا، فیاض چوہان
  • بریکنگ :- ملکی تاریخ میں پہلی بارہیلتھ کارڈدیاجارہا ہے، فیاض الحسن چوہان
  • بریکنگ :- سب سے زیادہ یونیورسٹیاں پنجاب میں تعمیر کی گئیں، فیاض چوہان
  • بریکنگ :- 3سال میں 40 ارب ڈالرکا قرضہ واپس کیا،فیاض الحسن چوہان
  • بریکنگ :- نوازشریف حکومت 4 ،زرداری حکومت 3 ارب ڈالر سالانہ قرضہ واپس کرتےتھے،فیاض چوہان
Coronavirus Updates

سانحہ مری :انصاف ہوتا نظر آئیگا بزدار کا ارکان اسمبلی کے سوالات پر جوا ب ، عشائیہ کی اندرونی کہانی

سانحہ مری :انصاف ہوتا نظر آئیگا  بزدار کا ارکان اسمبلی کے سوالات پر  جوا ب ، عشائیہ کی اندرونی کہانی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ متعدد ارکان اسمبلی نے سانحہ مری بارے تندو تیزسوالات کئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار بچ نہیں پائیں گے ، 12جنوری کو اسلام آباد میں عثمان بزدار کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں وزیراعلی ٰسے ایم این ایز نے سانحہ مری پر سوالات کیے ، ارکان اسمبلی نے کہاسانحہ مری کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن ہوناچاہیے تھا، جس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ انکوائری کروا رہے ہیں۔

کارروائی ضرور ہوگی، ارکان اسمبلی کاکہناتھاکہ انکوائری تو معاملات کو ٹھنڈا کرنے کا باعث بنتی ہے ابتدائی انکوائری رپورٹ کے تناظر میں ایک سے د و ذمہ داروں کو ہتھکڑی لگنی چاہیے تھی جس پر وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ اس واقعہ میں انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement