پنجاب:314ٹریفک وارڈنز کی ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ جاری

پنجاب:314ٹریفک وارڈنز کی  ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ جاری

لاہور(خبر نگار سے )پنجاب میں وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پرترقی دینے کیلئے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون نے 314ٹریفک وارڈنز کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی۔

مراسلے کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے غیرحتمی سنیارٹی لسٹ پر اعتراضات ختم کرکے 15روز میں سنیارٹی لسٹ واپس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے اوراعتراضات دورکرکے لسٹ واپس نہ بھجوانے والوں کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق تصور کی جائے گی۔مراسلے کے مطابق غیر حتمی لسٹ میں شامل وارڈنز میں اعظم، سجاد، آصف، کلیم اختر، طارق،عاطف جاوید، سید صائم رضا، نذر فرید، غلام فرید، عثمان، فیصل شہزاد اورراشد اقبال ،لاہورسے کاشف علی، کاشف رحمان، ساجد نواز، ساجد محمود، سرفراز احمد، اصغرمحمود، محمد عاشق، محمد ذوالقرنین اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں