پختونخوااسمبلی:صرف19ارکان حاضر،کورم ٹو ٹ گیا، اجلاس ملتوی

 پختونخوااسمبلی:صرف19ارکان  حاضر،کورم ٹو ٹ گیا، اجلاس ملتوی

پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس ایک مرتبہ پھرکورم کی نذرہوگیا۔

 ڈپٹی سپیکرمحمودجان کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن اراکین کی عدم حاضری کے باعث بیشترسوالات لیپس ہوگئے جب توجہ دلاؤنوٹس پرایم پی اے شفیق آفریدی بول رہے تھے تو اس دوران ن لیگ کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کردی ۔

گنتی کرانے پر ایوان میں صرف19اراکین ہی موجود تھے جس پر ڈپٹی سپیکرنے اجلاس پانچ منٹ تک کیلئے ملتوی کردیاجب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو بھی مطلوبہ تعدادمکمل نہیں تھی جس پرسپیکرنے دومنٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی جس کے بعدایم پی ایزکی تعداد25تک پہنچ گئی مزیددومنٹ تک گھنٹیاں بجنے پرتیسری بار جب اجلاس شروع ہوا تو کورم پورانہ ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی کردیاگیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں