پشاورہائیکورٹ :ہفتے میں تین دن سی این جی سٹیشنز کھولنے کا حکم

پشاورہائیکورٹ :ہفتے میں تین  دن سی این جی سٹیشنز کھولنے کا حکم

پشاور (آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے ہفتے میں تین دن سی این جی سٹیشنز کھولنے کا حکم دیدیا ۔

پشاور ہائیکورٹ میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق سی این جی سٹیشنز ہفتے میں تین دن جمعہ ،پیر اور بدھ کو صبح 9 سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے ۔گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کرکے سی این جی سٹیشنز 20 جنوری تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں