نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 100انڈیکس 44ہزار 833 پوائنٹس کی سطح پربند
  • بریکنگ :- کراچی:اسٹاک ایکس چینج میں 673 پوائنٹس کمی
Coronavirus Updates

شاہ رخ جتوئی کو نجی ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے والا جیل سپرنٹنڈنٹ معطل

 شاہ رخ جتوئی کو نجی ہسپتال  میں رہنے کی اجازت دینے  والا جیل سپرنٹنڈنٹ معطل

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر قیدی شاہ رخ جتوئی کو نجی ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے والے جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کر دیاگیا۔

 جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف انکوائری تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ چیف سیکر ٹری سندھ سید ممتاز شاہ نے سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کو محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement