پٹرولیم مصنوعات چار سے پانچ روپے لٹر مہنگی ،سمری ارسال
اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں )اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔
پٹرولیم مصنوعات چار سے پانچ روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے ، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ، وزارت خزانہ (آج)ہفتہ نئی قیمتوں کا اعلان کریگی۔حکومت نے یکم جنوری سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے ، لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اور مٹی کا تیل 3روپے 95 پیسے مہنگا کیا تھا۔