آئندہ سیزن میں بجلی کم خرچ کرنیوالے پنکھے ہی فروخت ہوسکیں گے ،ایس آراو جاری

آئندہ سیزن میں بجلی کم خرچ  کرنیوالے پنکھے ہی فروخت  ہوسکیں گے ،ایس آراو جاری

اسلام آباد(نامہ نگار) بجلی بچت کے منصوبہ کے تحت وزارت سائنس نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا جس کے مطابق آئندہ سیزن میں صرف وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے منظور شدہ پنکھے بیچے جاسکیں گے ۔

ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے زیر استعمال ہیں ۔ناقص میٹریل کے باعث پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔معیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے ۔کم بجلی خرچ کرنیوالے پنکھوں کے استعمال سے بجلی بل میں بھی کمی آئے گی ۔بچ جانے والی بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا،ایس آر او جون 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں